تربت(گدروشیا پوائنٹ) ای ڈی او کیچ اصغر علی کا آر ٹی ایس ایم کے کوآرڈینیٹر علیم بلوچ اور اے ڈی ای او نبی بخش کے ہمراہ مختلف اسکولوں کا دورہ، سکول کے مسائل اور تدریسی عمل کا جائزہ۔ تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن ڈسٹرکٹ آفیسر کیچ ڈاکٹر اصغر بلوچ نے آر ٹی ایس ایم کیچ کے کوآرڈینیٹر علیم بلوچ کے ہمراہ تربت کے مختلف اسکولوں کے دوروں کا سلسلہ جاری رکھا۔ بدھ کے روز انہوں نے گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول بہمن کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے کلاسز کا معائنہ کرتے ہوئے تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور طلبہ سے نصاب سے متعلق سوالات بھی کیئے۔ اس موقع پر آر ٹی ایس ایم کے ضلعی کوآرڈینیٹر علیم بلوچ اور اے ڈی ای او نبی بخش بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ای ڈی او کیچ ڈاکٹر اصغر بلوچ نے اسٹاف روم میں حاضری رجسٹر چیک کیا اور اسکول کو درپیش مسائل، کلسٹر بجٹ اور تدریسی امور سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر عبدالستار بلوچ نے انہیں تفصیل سے اسکول کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں چوکیدار کی عدم موجودگی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ ان کے مطابق متعدد بار کچھ افراد شام یا رات کے وقت اسکول کو نقصان پہنچا چکے ہیں جس کی وجہ سے تدریسی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ ای ڈی او کیچ نے اسکول انتظامیہ کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور سکول کے ماحول اور تدریسی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن ہدایت دیکر تدریسی معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔
ایجوکیشن ڈسٹرکٹ آفیسر کیچ ڈاکٹر اصغر بلوچ کے اسکولوں کے دورے سے ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ تعلیم کیچ تدریسی معیار اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ کلاسز میں براہِ راست طلباء سے سوالات کرنا اور تدریسی عمل کا جائزہ لینا اس بات کا اشارہ ہے کہ محکمہ تعلیم کیچ تعلیم کے معیار پر براہِ راست نظر رکھی ہوئی ہے
تربت کے عوامی حلقوں نے ای ڈی او کیچ کے اسکولوں کے دوروں کو مثبت قدم قرار دیا ہے۔ انک کہنا ہے کہ ضلعی تعلیمی افسران کی براہِ راست نگرانی سے اساتذہ اور طلبہ دونوں کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

