تربت(گدروشیا پوائنٹ) علاقہ شاہی تمپ میں باپ بیٹے میں تکرار، بیٹے کی فائرنگ سے باپ زخمی، ایس پی کیچ کی ہدایت پر ملزم بیٹا گرفتار۔ پولیس کے مطابق تربت کے علاقے شاہی تمپ میں ایک معمولی گھریلو جھگڑے نے سنگین رخ اختیار کر لیا۔ باپ بیٹے کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جو اتنی بڑھ گئی کہ بیٹے نے غصے میں آ کر اپنے ہی والد پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں علی ولد ابراہیم زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد ایس پی کیچ محسن زوہیب کی ہدایت پر پولیس حرکت میں آئی اور بیٹے واجد علی کو گرفتار کرلیا۔ایس پی کے مطابق معاملے کی مکمل تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کی اصل وجوہات سامنے آسکیں۔

