گوادر(گدروشیا پوائنٹ) اج بروز منگل اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی نے شہر بھر کی مختلف ہوٹل مارکیٹوں دوکانوں کا دورہ کیا اور معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا
دورے کے دوران کمیٹی نے دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، مضر صحت اشیاء مختلف خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر تمام دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی گئی کہ وہ سرکاری نرخ نامے نمایاں طور پر اپنی دکانوں پر آویزاں کریں اور تمام ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ پرائس کنٹرول کمیٹی نے واضح کیا کہ آئندہ کسی بھی دکاندار کی جانب سے سرکاری ہدایات نرخ نامہ یا صاف صفائی کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
مزید برآں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مضر صحت اشیاء یا قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے

