تربت: چیف جسٹس بلوچستان روزی خان بڑیچ کا تربت کا دورہ، کیسز کی سماعت اور جوڈیشل افسران سے ملاقات

تربت(گدروشیا پوائنٹ) چیف جسٹس بلوچستان نے آج تربت میں مختلف کیسز کی سماعت اورجوڈیشل افسران سے گفتگو کی۔ مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی۔عدالت پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کرکے سلامی دی گئی تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان روزی خان بڑیچ نے تربت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جوڈیشل افسران سے خطاب کیا اور ان کے درپیش مسائل خود سنے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔
اجلاس میں جسٹس اقبال احمد کاسی، جسٹس سردار احمد حلیمی اور رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ عبدالقیوم لہڑی بھی شریک تھے۔ چیف جسٹس بلوچستان نے آج تربت میں مختلف مقدمات کی سماعت کی، جبکہ کل بھی عدالت لگائی جائے گی۔
اپنے خطاب میں چیف جسٹس روزی خان بڑیچ نے عدالتی نظام میں شفافیت اور دیانت داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ میں قوم، قبیلے یا برادری کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں کیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں صرف دو طبقات ہیں، دیانت دار اور بدعنوان۔
چیف جسٹس نے واضح کیا کہ بدعنوان افسران کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، جبکہ دیانت دار اور محنتی افسران کو مکمل سرپرستی اور انعامات دیے جائیں گے۔