کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ)بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ایف اے/ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ بورڈ حکام کے مطابق اس سال امتحان میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 1 ہزار 193 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 91 ہزار 400 امیدوار کامیاب قرار پائے، یوں کامیابی کا تناسب 90.3 فیصد رہا۔
تفصیلات کے مطابق فرسٹ ایئر کے امتحان میں 46 ہزار 737 امیدوار شریک ہوئے جن میں کامیابی کا تناسب 86.4 فیصد رہا۔ سیکنڈ ایئر میں 54 ہزار 456 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 51 ہزار 37 کامیاب قرار پائے، اس طرح کامیابی کا تناسب 93.7 فیصد رہا
پوزیشن ہولڈرز میں اس بار لڑکوں نے میدان مار لیا۔l گورنمنٹ انٹر کالج ہرمزئی کے طالب علم سید عبدالمتین نے 1051 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن گورنمنٹ انٹر کالج پیر علی زئی کے طالب علم سید اسرار احمد نے 1050 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تعمير نو گرلز کالج کی طالبہ بی بی صفہ نے 1049 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی.

