پسنی(گدروشیا پوائنٹ)تحصیل کرکٹ ایسوسی ایشن پسنی کے زیرِ اہتمام نعیم یاسین کرکٹ اسٹیڈیم میں شجر کاری مہم اور جم خانہ کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح پاکستان کوسٹ گارڈز پسنی کے کمانڈنٹ سید شہزاد ارشد نے کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی، تحصیل کرکٹ ایسوسی ایشن پسنی کے سابق صدور صوالی رحمان، کپٹن یوسف نامی، رفیق مراد، ماسٹر کریم بخش ندیم یاسین اور بلوچستان پبلک ویلفیئر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر پرویز سفر سمیت دیگر معزز مہمان شریک تھے۔
تقریب میں پسنی کے کرکٹ کلبوں کے کھلاڑیوں نے نعیم یاسین کرکٹ اسٹیڈیم کے بانی نعیم یاسین کی کھیل کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا اور ان کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
اسٹیڈیم کے بانی نعیم یاسین کی جانب سے تقریب کے شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

