تربت: رژن اسلامی مجلس کیچ کی طرف سے شائع شدہ معروف شاعر کامران غمگین کے مجموعے کو وفاقی مذہبی امور کی طرف سے اعزاز سے نوازا گیا

رژن اسلامی مجلس کیچ کی طرف سے شائع شدہ بلوچی زبان کے معروف شاعر کامران غمگین کے نعت رسول صلی اللہ پر مشتمل مجموعے “قدرتانی عکس” کووفاقی مذہبی امور کی نگرانی میں منعقدہ سیرت النبیؐ کے مقابلہ جات کے موقع پر بلوچی زبان کی طرف سے سیرت النبیؐ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

رژن اسلامی مجلس کیچ کے ڈائریکٹر یلان بلوچ نے کہاکہ یہ ناصرف کامران غمگین کیلئے ایک اعزاز ہے جو اس کتاب کے مصنف اور تخلیقار ہیں بلکہ رژم اسلامی مجلس کیچ کیلئے بہت بڑی سعادت واعزاز ہے کہ بلوچی زبان کا پہلا نعتیہ کتاب ہوگا جسے وفاقی سطح پر منعقدہ مقابلے میں نا صرف ایوارڈ دیا گیا بلکہ انعامات سے بھی نوازا گیا۔

انہوں نے کہاکہ رژن اسلامی مجلس کیچ کے قیام کا مقصد ہی یہ ہےکہ بلوچی زبان وادب کے میدان میں جو خالی گوشہ دینی ادب کا رہ گیاہے قارائین کی تشنگی کو کم کرنا ہے اس سلسلے میں ہم نے کم و بغیر سرکاری وسائل اور مدد کے اپنی مدد آپ کچھ کتابیں شائع کی ہیں اور ایک میگزین رژن کے نام سے چھاپ رہےہیں جبکہ ہماری کچھ اہم کتابیں زیر طبع ہیں جو جلد قارائین تک پہنچیں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی ان موضوعات پر کام کریں اور تحقیقی وجدید بنیادوں پر کام کریں جہاں بلوچی زبان وادب کو ضرورت ہے۔

انہوں نے کامران غمگین کو مبارک دیتے ہوئے کہاکہ وہ بلوچی زبان کے تجربہ کار اور بہترین طرز اسلوب کے شاعر ہیں۔