پسنی: پاکستان کوسٹ گارڈز پسنی کمانڈنٹ سید شہزاد ارشد کا مڈل اسکول اورماڑی محلہ کا دورہ

پسنی(گدروشیا پوائنٹ)پاکستان کوسٹ گارڈز پسنی کے کمانڈنٹ سید شہزاد ارشد نے آج مڈل اسکول اورماڑی محلہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر سخی داد نے ان کا استقبال کیا اور انہیں اسکول کے کلاس رومز کا معائنہ کرایا۔
ہیڈ ماسٹر نے اسکول کی خستہ حالی اور بنیادی مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر کمانڈنٹ سید شہزاد ارشد نے یقین دہانی کرائی کہ پسنی کے دیگر اسکولوں کی طرح اس اسکول میں بھی جلد تعمیر و بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔
ہیڈ ماسٹر سخی داد نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے کمانڈنٹ اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام علاقے کی تعلیمی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔