پنجگور: سانحہ شاہوانی اسٹیڈیم کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

پنجگور (گدروشیا پوائنٹ)
سانحہ شاہوانی اسٹیڈیم کوئٹہ کے خلاف آل پارٹیز کی کال پر پنجگور میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور دکانیں مکمل طور پر بند رہیں۔ ہڑتال کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔

ہڑتال کے دوران کوئٹہ، پنجگور اور کیچ کو ملانے والی مرکزی شاہراہ بھی بند رہی جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آل پارٹیز کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج سانحہ شاہوانی کے شہداء کے ساتھ یکجہتی اور انصاف کے مطالبے کے لیے ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ اس سانحے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔