تربت(گدروشیا پوائنٹ) پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے سابق صدر،سینئر سوشل ایکٹیوسٹ خدابخش قومی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ھے کہ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان ناصرف صحت کے ملازمین کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے بلکہ بلوچستان سمیت پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کے حقوق جن میں سروس اسٹریکچر،ہیلتھ الائونسز،ھارڈ ویئرالاونسز،گریجویٹی الاونسز ،پرسنٹیج پرٹائم اسکیل،مسنگ کیڈر ملازمین کی ٹائم اسکیل کی بحالی،ایمپلائی سن کوٹہ،سینئر اسٹاف کی پروموشن،سرکاری ھسپتالوں کی نجکاری کی منسوخی اور عارضی ویکسینیٹرز،لیڈی ھیلتھ ورکرزسمیت تمام کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کی جدوجہد آخری دم تک جاری رکے گی انہوں نے پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی صوبائی قیادت سےاپیل کی ھے کہ وہ ایک بار پھر تمام اضلاع کا تنظیمی دورہ کرکے پیرامیڈیکل اسٹاف کے تمام دھڑوں کو یکجا اور متحد کرکے ناراض دوستوں کومنائیں اور ان کو اپنے شانہ بہ شانہ جدوجہد پر آمادہ کریں انہوں نےپیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی ڈویژنل سطح پر کابینہ کی تشکیل اور دیگر ملازمین کے ساتھ مشترکہ جدوجہد اور حکمت عملی بنانے پر زور دیا

