تربت/ جیونی(گدروشیا پوائنٹ) جیونی کراس پر مسلح افراد کی واردات، تیل بردار گاڑیاں اور نقدی لوٹ لی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کے شہر جیونی بطرف تربت جیونی کراس کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی رات دو بجے دو سرف گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد نے تیل بردار دو پک اپ گاڑیوں کو روک کر ڈرائیورز سمیت چار افراد کو یرغمال بنایا۔ مسلح افراد نے چار موبائل فونز، 80 ہزار روپے نقدی اور دونوں گاڑیاں پٹرول سمیت اپنے قبضے میں لیکر چلے گئے۔ جبکہ واردات کے بعد ملزمان نے ڈرائیورز اور ان کے ساتھ موجود ایک کمسن لڑکے سمیت سرف گاڑی میں بٹھا کر ڈراھمکا کر پانچ کلو میٹر دور لے گئے اور وہاں رات کی تاریکی میں بے سہارا چھوڑ دیا۔ خوش قسمتی سے ڈرائیورز اور لڑکا محفوظ رہے انہوں نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں اردو میں بات کرتے رہے۔
واقعے کے بعد تیل بردار ڈرائیورز برادری نے آئی جی پولیس بلوچستان، آئی جی ایف سی، کمشنر مکران، ڈپٹی کمشنر گوادر، ڈپٹی کمشنر کیچ، ایس پی گوادر اور ایس پی کیچ سمیت متعلقہ مقامی اور صوبائی حکام سے فوری تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غریب ڈرائیورز اپنی روزی انہی گاڑیوں کے ذریعے کماتے ہیں اور اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو وہ احتجاجاً پریس کانفرنس اور دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔

