پسنی(گدروشیا پوائنٹ)آل پارٹیز کی کال پر بلوچستان بھر کی طرح پسنی میں بھی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال
بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں آج آل پارٹیز کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔ شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں، کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہا۔
ہڑتال کے باعث عام شہریوں کو آمد و رفت اور روزمرہ کے امور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم احتجاجی کال کے مطابق عوام نے بڑی تعداد میں اس میں شرکت کی۔
آل پارٹیز کی جانب سے یہ ہڑتال بلوچستان کے عوامی مسائل اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے دی گئی کال کا حصہ ہے۔ گوادر، تربت اور مکران ڈویژن کے دیگر علاقوں میں بھی مکمل ہڑتال کی اطلاعات ملی ہیں۔

