اورماڑہ: سانحہ کوئٹہ کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، شہر کے بازار و تجارتی مراکز بند

اورماڑہ(گدروشیا پوائنٹ)اورماڑہ میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کے شہر اورماڑہ میں تحریک تحفظ آئین پاکستان بلوچستان کے قائدین کی کال پر کوئٹہ جلسہ کے شرکاء پر خودکش حملے کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ ہڑتال کے باعث شہر کے تمام بازار، دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ویرانی چھائی ہوئی ہے۔
ہڑتال کی کال مقامی آل پارٹیز نے دی جسے اورماڑہ عوامی اتحاد اور انجمنِ تاجران کی مکمل حمایت حاصل رہی۔ ان جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عوام اپنے دکھ اور غم کا اظہار اس پرامن احتجاج کے ذریعے کر رہے ہیں۔ ہڑتال کی نگرانی کرنے والے رہنماؤں نے نمائندہ گدروشیا پوائنٹ کو بتایا کہ سانحہ شاہوانی اسٹیڈیم کوئتہ کے ذمہ دار مبینہ دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور متاثرین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک قاتلوں کو کیفرِ کردار تک نہیں پہنچایا جاتا، احتجاج اور عوامی ردعمل جاری رہے گا۔