تربت: جمعیت علماء اسلام کیچ کے زیراہتمام مری آباد میں سیرت مصطفی ﷺ کانفرنس

تربت(گدروشیا پوائنٹ)جمعیت علماء اسلام کیچ کی طرف سے مری آباد میں عظیم الشان سیرت مصطفی بیاد 7 ستمبر کانفرنس منعقد ہوا جس میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنان سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی
کانفرنس کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری عبد الباری نے حاصل کی
کانفرس سے جمعیت علماء اسلام تحصیل تربت کے امیر پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا غلام اللہ رستم نقشبندی ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مکران ڈویژن کے نگران حضرت مولانا آحمد شاہ ، مفتی ظہیر آحمد اور مفتی میر جان نے خطاب کیا
کانفرنس جمعیت علماء اسلام کیچ کے ضلعی نائب امیر مولانا ثناء اللہ مری کے زیر صدارت منعقد ہوا
کانفرنس میں جے یو آئی کے سینئر رہنما مولانا ادریس ، شاہ میر مری ، مولانا عبد الشکور ، حافظ جمشید، مولانا میرا خان اور جے ٹی آئی کیچ کے جنرل سیکرٹری روشن مجید ، سینئر نائب صدر جامیر مری نے شرکت کی
آخر میں پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا غلام اللہ رستم نقشبندی کے دعا سے اختتام ہوا