تربت: ضلع کیچ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ کیا جاتاہے

تربت(گدروشیا پوائنٹ)محکمہ داخلہ بلوچستان کے حکم کے مطابق صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ اس سلسلے میں ضلع کیچ کے شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کی مکمل پابندی کریں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہری عوامی مقامات پر غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں، سیاسی جلسے اور نعرہ بازی سے اجتناب کریں، اسلحہ کی نمائش نہ کریں، 3 سے 4 لوگ اکھٹے نہ بیٹھے اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری سے پرہیز کریں۔

بحکم ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ