ڈیرہ مراد جمالی: ڈومکی محلہ شرقی میں 11 ہزار وولٹ کا کھمبا گر گیا

ڈیرہ مراد جمالی(گدروشیا پوائنٹ)علاقے ڈومکی محلہ شرقی میں تیز ہوا کے باعث 11 ہزار وولٹ کا بجلی کا کھمبا گر گیا ہے۔ کھمبا مین لنک روڈ پر گرنے سے آمدورفت میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے اور علاقے میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہو گیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے ایکسئین کیسکو سے فوری نوٹس لینے اور فوری کارروائی کی اپیل کی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
مزید کہا گیا ہے کہ کھمبے کے ساتھ لگے تار بھی زمین پر گر چکے ہیں جو انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔