گوادر: پولیس کی دبنگ کارروائی، اشتہاری ملزم محمود گرفتار

گوادر (گدروشیا پوائنٹ)گوادر پولیس نے دبنگ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی گوادر ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل گوادر چاکر خان کی نگرانی میں، ایس ایچ او گوادر انسپکٹر محسن علی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران اشتہاری ملزم محمود ولد پشمبے قوم بلوچ، سکنہ ببیلار کلانچ حال گوادر کو گرفتار کر لیا گیا۔ مذکورہ ملزم مقدمہ نمبر 70/015 میں بجرم دفعہ 302، 324 اور 34 کے تحت مطلوب تھا۔
ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ سٹی گوادر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس گرفتاری سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔ عوامی حلقوں نے بروقت اور مؤثر کارروائی پر گوادر پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔