گوادر: موٹرسائیکل پیڈی میں پولیس کی بڑی کارروائی بغیر کاغذات موٹرسائیکلوں پر سخت کریک ڈاؤن کا آغاز

گوادر (گدروشیا پوائنٹ) گوادر پولیس کی بغیر کاغذات کے موٹرسائیکلوں کیخلاف کاروائ کا آغاز گوادر سٹی انچارج عصمت اللہ نے گوادر موٹر سائیکل پیڈی میں کروائی کا آغاز کرتے ہوئے متعدد بغیر کاغذات کے موٹرسائیکلوں کو پولیس تحویل میں لیکر سٹی تھانہ منتقل کردیا
سٹی انچارج کا کہنا تھا کہ گوادر میں قائم موٹرسائیکلوں کی پڈی غیر قانونی ہے جہاں دوسرے علاقوں سے چوری شدہ موٹرسائیکلوں کی خرید و فروخت ہورہی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے
سٹی انچارج عصمت اللہ نے گوادر عوام سے اپیل کی ہے کے آئندہ موٹرسائیکلوں کے کاغذات اپنے ساتھ رکھیں بغیر کاغذات موٹرسائیکلوں کیخلاف اب رعایت نہیں ہوگی بغیر کاغذات موٹرسائیکلوں کو پولیس ضبط کرے گی