دالبندین: خان محمد آصف سنجرانی کی نمازِ جنازہ ادا، اہم شخصیات کی شرکت

دالبندین (گدروشیا پوائنٹ) سابق سینیٹ چیئرمین و ایم پی اے چاغی حاجی صادق سنجرانی کے والد ممتاز قبائلی رہنما خان محمد آصف خان سنجرانی کی نماز جنازہ بلہ قبرستان دالبندین میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ عالم دین قاضی شبیر احمد قادری نے پڑھائی نماز جنازہ میں سینٹرز وزراء ایم پی ایز سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی مرحوم کی فاتحہ خوانی سنجرانی ہاؤس کلی داؤد آباد دالبندین میں لی گئی جہاں پر مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے مختلف شخصیات نے تعزیت کی جبکہ چار اور پانچ ستمبر کو انکے آبائی علاقے نوکنڈی میں فاتحہ خوانی ہوگی