گوادر: اے آر اسٹار کرکٹ کلب نے بولان کرکٹ کلب کو 36 رنز سے شکست دی

گوادر(گدروشیا پوائنٹ)اے آر اسٹار کرکٹ کلب گوادر نے بولان کرکٹ کلب گوادر کو 36 رنز سے شکست دے دی نیا آباد کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں اے آر اسٹار کرکٹ کلب گوادر اور بولان کرکٹ کلب گوادر کی ٹیمیں مد مقابل تھی میچ کا ٹاس بولان کرکٹ کلب گوادر کے کپتان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا
بولان کی دعوت پر اے آر اسٹار کرکٹ کلب گوادر نے پہلے کھیلتے تمام وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے اور بولان کو 148 رنز کا ہدف دیا اقبال حبیب نے سب سے زیادہ 21 رنز بنائے باسط اور سجاد نے بالترتیب 20-20 شکیل نے 18 جبکہ ابود نے 17 رنز بنائے
148 کے ٹارگٹ کے جواب میں بولان کرکٹ کلب گوادر بارویں اوورز میں 112 رنز بناکر آؤٹ ھوگی بولان کی جانب سے سجاد نے 24 جبکہ سہیل نے 22 رنز بنائے
*یہ میچ اے آر اسٹار نے 36 رنز سے جیت لیا اس شاندار میچ کے میں آف دی میچ سجاد یعقوب کرار پائے جس نے میں آف دی میچ کا ایوارڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبداللہ علی حسن کے ہاتھ سے وصول کیا