پسنی: اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر مین بازار کا معائنہ، ایکسپائری اشیاء برآمد

پسنی(گدروشیا پوائنٹ)ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن رانجھا کی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار عبدالرحمان کی سربراہی میں گشتی ٹیم نے آج پسنی مین بازار کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران اشیائے خوردونوش کی ایکسپائری اور نرخ ناموں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ خلاف ورزیوں پر متعدد دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی اور بھاری جرمانے عائد کیے ۔
اس موقع پر تحصیلدار عبدالرحمان نے کہا کہ عوام کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہرگز متاثر نہیں ہونے دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی، تحصیلدار عبدالرحمان اور پوری ٹیم کی عوام دوست خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔