نوشکی(گدروشیاء پوائنٹ)آل بلوچستان حاجی میر امان اللہ جمالدینـــی ڈی سی کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2025 کا رنگا رنگ تقریب میں افتتاح ہوگیا۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خاص ممتاز قبائلی و سماجی شخصیت حاجی میر امان اللہ جمالدینـــی اور ڈپٹی کمشنر محمد حسین جبکہ اعزازی مہمان ایس پی اللہ بخش بلوچ تھے ۔
افتتاحی تقریب میں ہزاروں شائقین فٹبال موجود تھے۔افتتاحی تقریب میں مہمان خاص حاجی میر امان اللہ جمالدینـــی، ڈپٹی کمشنر محمد حسین اور ایس پی اللہ بخش بلوچ نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی کھلاڑیوں نے مہمانوں پر گل پاشی کی جبکہ ڈھول کی تھاپ پر علاقائی بلوچی رقص بھی کیا گیا ۔اس موقع پر ڈی ایف اے کے صدر شکیل جمالدینـــی، چئیرمین میر یاسر حیات جمالدینـــی، چئیرمین میر عبدالرحمن لانگو،حاجی میر قدرت جمالدینـــی، اسپورٹس آفیسر صادق مینگل،آغا محمد و دیگر عمائدین نے بھی شرکت کی ۔
افتتاحی میچ شہید بالاچ کلب کوئٹہ اور حاجی میر امان اللہ جمالدینـــی کلب نوشکی کے مابین کھیلا گیا ۔
افتتاحی میچ میں دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل پیش کیا تاہم شہید بالاچ کلب کوئٹہ نے 4 گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور افتتاحی میچ اپنے نام کرلیا جبکہ حاجی میر امان اللہ کلب مقررہ وقت میں 3 گول کرنے میں کامیابی حاصل کرسکی۔

