گوادر(گدروشیا پوائنٹ)صوبائی امیر سنیٹرمولاناعبدالواسع اورصوبائی جنرل سیکریٹری مولانامحمودشاہ سے جمعیت علماء اسلام ضلع گوادر کے ضلعی امیرمفتی رحمت اللہ شاہ عباسی کےقیادت میں وفد کی ملاقات
بلوچستان کی سیاسی صورتحال سمیت جماعتی امور اور درپیش مسائل پانی وبجلی باڈرزپر گفتگو کی گئی صوبائی امیرنےفرمایاکہ گوادرکےپانی وبجلی اورپسنی فش ہاربرکےمسئلہ کوسنیٹ میں اٹھاؤنگا وفد میں ضلعی جنرل سیکرٹری گوادر مولانا محمد خیر فاروقی / مولانا محمد الیاس مجاہددشتی/ مولانامحمد انور منور/ حافظ عبدالکریم عابد/ مولانامحمد موسی/ مولانا فہمید/ قاری عصمت اللہ شامل تھے مولانا عبدالواسع نے گوادر کے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے جمعیت علماہ اسلام کو ایک ایسی شرف بخشی ہے جسکا ہر کارکن ایک دوسرے سے میلوں دور ہونے کے باوجود جڑے رہتے ہیں اور علماء حق کی قیادت میں ایک دوسرے سے محبت کا رشتہ رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ گوادر کے جماعتی ساتھیوں کی محنتیں آشکار رہتی ہیں جھنوں نے جمعیت علماء اسلام کو گوادر و مکران میں فعال مضبوط اور منظم بنایا ہے جماعت کی مضبوطی ہم سب کی مضبوطی ہے وفد نے مولانا عبدالواسع کی عزت افزائی کا شکریہ ادا کیا بعد از مولانا عبدالواسع نے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا

