تمپ(گدروشیا پوائنٹ)خستہ حال زبیدہ جلال روڈ پر افسوسناک حادثہ، دس سالہ طالبعلم جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت تا تمپ زبیدہ جلال روڈ کی خستہ حالی نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔ تمپ لٹل گرامر اسکول کے جماعت دوم کے طالبعلم، 10 سالہ عبدالعزیز ولد نصرت اللہ ساکن رودبن بروز ہفتہ سکول وین کی چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی روڈ پر موجود گہرے کھڈوں سے گزر رہی تھی، جس کے باعث بچہ گاڑی کی چھت سے نیچے گر گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق سڑک کی ناقابل سفر حالت آئے روز حادثات کا سبب بن رہی ہے۔
مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ زبیدہ جلال روڈ کی فوری مرمت کی جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

