پسنی(گدروشیا پوائنٹ)پاک عمان اسپتال پسنی میں سی ای او ڈاکٹر چاکر ریاض کی نگرانی اور معیاری ڈاکٹروں کی شب و روز محنت کے باعث علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات عوام کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسپتال میں مریضوں کو جدید طبی سہولتوں کے ساتھ ساتھ مستند ڈاکٹروں کی خدمات بھی میسر ہیں۔
شہریوں کے ساتھ ساتھ قریبی دیہی علاقوں کے لوگ بھی اسپتال سے مستفید ہو رہے ہیں اور اپنی بیماریوں کے علاج کے لیے اطمینان کے ساتھ یہاں رجوع کر رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے پاک عمان اسپتال کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے علاقے میں صحت کی معیاری سہولیات کی کمی کافی حد تک دور ہو رہی ہے۔
عوامی رائے کے مطابق، اسپتال کی جانب سے علاج کے معیار میں تسلسل نہ صرف پسنی بلکہ پورے ضلع کے لیے صحت کے میدان میں ایک مثبت اور انقلابی قدم ہے۔

