تربت: رحم جان اسلم کا نیشنل پارٹی سے استعفیٰ، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

تربت (گدرشیا پوائنٹ) رحم جان اسلم نے نیشنل پارٹی سے اپنا استعفیٰ دے کر صوبائی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، میر ظہور احمد بلیدی کی قیادت اور رہنمائی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
رحم جان اسلم نے کہا کہ یونین کونسل پیدارک میں حالیہ برسوں میں ہونے والے متعدد ترقیاتی منصوبے، جن میں سڑکوں کی تعمیر، تعلیمی اداروں کی بہتری اور عوامی سہولیات کی فراہمی شامل ہے، صوبائی وزیر میع ظہور احمد بلیدی کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔ ان کی شاندار کارکردگی اور عوامی خدمت کے جذبے سے متاثر ہو کر یہ اہم فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور آئندہ بھی عوامی خدمت کو ترجیح دیں گے۔