پسنی: آل ڈسٹرکٹ مرحوم حنیف آکاش ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل: ڈائمنڈ اسٹار کرکٹ کلب کی شاندار فتح

پسنی(گدروشیا پوائنٹ)آل ڈسٹرکٹ مرحوم حنیف آکاش ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل ڈائمنڈ اسٹار کرکٹ کلب کی شاندار فتح
آل ڈسٹرکٹ مرحوم حنیف آکاش ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ ڈائمنڈ اسٹار کرکٹ کلب اور سنگور یوت کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ڈائمنڈ اسٹار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی۔
ٹاس جیت کر ڈائمنڈ اسٹار کے کپتان محمد الیاس نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ 15 اوورز میں ڈائمنڈ اسٹار کے بلے بازوں نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 183 رنز کا بڑا ہدف دیا۔
عارف عصا نے شاندار 65 رنز بنائے
محمد منصور نے 43 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی
وحید نور نے 40 رنز جوڑ کر ٹیم کے اسکور کو بلندیوں پر پہنچایا
جواب میں سنگور یوت کی ٹیم ڈائمنڈ اسٹار کے گیند بازوں کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم صرف 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس طرح ڈائمنڈ اسٹار کرکٹ کلب نے یہ فائنل میچ 72 رنز سے جیت کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
میچ کے بہترین کھلاڑی (مین آف دی میچ) کا ایوارڈ محمد منصور کو دیا گیا، جنہوں نے نہ صرف 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی بلکہ 2 اہم وکٹیں بھی حاصل کیں۔