گوادر (گدروشیا پوائنٹ) رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے رورل ہیلتھ سنٹر (RHC) اورماڑہ اور بی ایچ یو بسول کا دورہ کیا، جبکہ حال ہی میں مکمل ہونے والے بی ایچ یو بل اورماڑہ کا افتتاح بھی کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مراکز صحت اور ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات، آلات، اوپی ڈیز اور تشخیصی کٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔ رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ضلع گوادر میں دس نئے بنیادی مراکز صحت کے قیام کے ساتھ ساتھ پرانے بی ایچ یوز کی بحالی اور فعالی سے دور دراز علاقوں کے عوام کو معیاری بنیادی صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اور میں بطور عوامی نمائندہ اپنی بھرپور کوشش کروں گا کہ حکومت بلوچستان کے تعاون سے اپنے حلقے کے عوام کو یہ بنیادی حقوق فراہم کر سکوں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی بھی انکے ہمراہ تھے

