بلوچستان کا فخر: علی دوست یلانزئی کی جدوجہد اور کامیابیاں
شاہ میر بلوچ
بلوچستان کی سرزمین نے ہر دور میں ایسے عظیم سپوت جنم دیے ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں اور خدمات کے ذریعے نہ صرف خطے بلکہ ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہی باصلاحیت شخصیات میں ایک نام علی دوست یلانزئی کا ہے، جو صرف ایک فرد نہیں بلکہ ایک لیجنڈ کی حیثیت رکھتے ہیں۔
علی دوست یلانزئی نے سماجی خدمات کے میدان میں این جی اوز کے ذریعے گرانقدر کردار ادا کیا اور مختلف علاقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے کامیابی سے چلائے۔ وہ کھیلوں میں بھی نمایاں رہے اور ٹیکوانڈو کے ایک بہترین کھلاڑی کے طور پر شہرت حاصل کی۔ ان کے کئی شاگرد آج ملکی و غیر ملکی مقابلوں میں حصہ لے کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہے ہیں۔
اس وقت وہ ریکوڈک مائننگ کمپنی میں بطور کمیونٹی انگیجمنٹ منیجر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دیانت داری کے نتیجے میں ریکوڈک کے گرد و نواح کے علاقوں میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ ان کے اقدامات میں بند اسکولوں کو دوبارہ فعال بنانا، صحت کی سہولیات کے لیے ہیلتھ یونٹس کا قیام، مستحق طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام، اور چار دیہاتوں میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے آر او پلانٹس کی تنصیب شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے ذریعے عوام کو CSR فنڈز کے استعمال کے عمل میں شامل کرکے شفافیت اور عوامی شراکت داری کو یقینی بنایا۔
علی دوست یلانزئی نہ صرف ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ بلکہ ایماندار اور نڈر شخصیت کے مالک ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حالیہ دنوں میں ان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ اور سازشوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے کردار اور کامیابیوں کو داغدار کیا جا سکے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ ضلع چاغی سمیت رخشان ڈویژن کے عوام ان کی خدمات سے مطمئن اور ان پر فخر کرتے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ علی دوست یلانزئی کے خلاف رچائی گئی سازشوں کو بے نقاب کیا جائے اور اصل چہروں کو منظرِ عام پر لایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور ایک محبِ وطن شخصیت کی عزت اور خدمات کو تحفظ مل سکے۔

