تربت (گدروشیا پوائنٹ) محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفیکیشن کے مطابق تربت کے علاقے جوسک میں نیا پولیس اسٹیشن قائم کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی کیچ کی سفارش پر محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اب تربت میں دو الگ تھانے قائم ہوں گے پولیس اسٹیشن سٹی تربت کے بعد نئے پولیس اسٹیشن جوسک تربت
پولیس اسٹیشن سٹی تربت کی حدود اس طرح ہونگے۔ مشرق 15 کلومیٹر، مغرب 15 کلومیٹر، شمال 1.60 کلومیٹر، جنوب 15 کلومیٹر تک حدود متعین کیاگیا ہے جبکہ نئے تھانہ جوسک کی حدود مشرق 15 کلومیٹر، مغرب 15 کلومیٹر، شمال 11.50 کلومیٹر، جنوب 2.12 کلومیٹر متعین کیا گیا ہے ۔
ایس پی کیچ زوہیب محسن نے کہاہے کہ نئے پولیس اسٹیشن کے قیام سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی اور عوام کو بروقت انصاف مل سکے گا۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو بہتر پولیس سروسز فراہم کرنا اور سیکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

