گوادر: دار فہم اسلامک اسکول کا 12 واں یومِ تاسیس سادگی مگر شاندار انداز میں منایا گیا

گوادر(گدروشیا پوائنٹ) دار فہم اسلامک اسکول گوادر میں 12 ویں یوم تاسیس منائی گئ 12 ویں یوم تاسیس کے مہمانان خاص ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ( فیمیل ) میڈم بلقیس سلیمان ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد حسن ۔ سابق پرنسپل ماڈل ہائی اسکول ماسٹر عبدالمجید تھے ۔12 ویں یوم تاسیس میں اسکول کے طلبا و طالبات نے ٹیبلو ۔ تقاریر ۔نظم ۔ حمد اور نعت پیش کیے جبکہ اسکول کے استاد سرتاج بلوچ نے اپنی خوبصورت اور سریلی آواز میں نظم گاکر حاضرین کو محظوظ کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ھوۓ اسکول کے پرنسپل اصغر طیب ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ( فیمیل ) میڈم بلقیس سلیمان ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمدحسن ۔ سابق پرنسپل عبدالمجید پشمبے نے کہاکہ اسکول کے بچوں نے بہترین ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا ہے ۔ جو لائق تحسین ہے ۔ دار فہم اسکول میں دیگر اسکولوں کے مقابلے میں کافی فرق ہے یہاں کے فنکشن میں انتہائی سادگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔ جو نہایت عمدہ ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس اسکول میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی دی جاتی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اسکول کا مقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ محدود وسائل میں بہترین تربیت و تعلیم دینا ہے۔ تقریب میں حضیر فاروقی اساتذہ کرام میڈیا کے نمائندوں اسٹوڈنٹس کے والدین نے بھی شرکت کی ہے