پسنی(گدروشیا پوائنٹ)ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں ایم پی اے گوادر کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر پسنی کے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل براہِ راست پیش کیے۔ جن میں انجمن تاجران ماہیگیر ویلفیئر سوسائٹی بلوچستان پبلک ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن بلوچستان پروگریسیو سوسائٹی ،سول سوسائٹی پسنی کے نمائندے بھی موجود تھے
اجلاس میں عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جن میں پانی کی فراہمی، بجلی کی لوڈشیڈنگ، سڑکوں کی مرمت، مستانی ریت کو اٹھانے ، غیر قانونی ٹالرنگ کی روک تھام واٹر فلٹریشن پلانٹ زرین ہاؤسنگ سکیم اور تعلیمی اداروں کی صورتحال جیسے مسائل شامل تھے۔ ایم پی اے گوادر نے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
شرکاء نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اجلاس عوام اور نمائندوں کے درمیان رابطے کو مضبوط کرتے ہیں اور مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پسنی پولیس ملک احمد تحصیلدار عبدالرحمان سی ای او پاک عمان اہسپتال ڈاکٹر چاکر ریاض ہیڈ من آفیسر علی حسن لائن سپریڈنٹ کیسکو حاصل خان ،چیف آفیسر پسنی محمد عادل موندرا پبلک ہیلتھ پسنی کے اورسیر نواز بزنجو پسنی ڈگری کالج کے پرنسپل شہزاد ہاشم اے ڈی فشریز عادی بلوچ سی سا کے صدر عاشق حسین ازم آزمان پسنی کے صدر میر قمبر اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیت موجود تھے

