گوادر: ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر پروفیسر برکت اسماعیل کا گرلز ڈگری کالج کا دورہ

گوادر(گدروشیا پوائنٹ)ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر مکران ڈویژن، پروفیسر برکت اسماعیل نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر کا دورہ کیا۔ انہوں نے سب سے پہلے کالج کی مختلف کلاسز کا معائنہ کیا اس موقع پر طالبات کی بڑی تعداد کلاسوں میں موجود تھیں اور اسٹاف بھی سب حاضر تھے
ڈی ایم او پروفیسر برکت اسماعیل نے طالبات کو پڑھائی کی اہمیت اور اس کے مثبت اثرات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی کامیابی اور ترقی کی کنجی ہے۔ بعد ازاں انہوں نے پرنسپل سبین بلوچ کے ساتھ زیرتعمیر کالج کی نئی عمارت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کو دیکھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعمیراتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم ہو سکے۔ یہ دورہ کالج کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوا اور طالبات نے ڈویژنل مانیٹرنگ افیسر مکران پروفیسر برکت اسماعیل کی آمد پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔