گوادر: جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کا ہنگامی قدم عوام سے اہم اپیل

گوادر(گدروشیا پوائنٹ)گوادر میں الخدمت فاونڈیشن نے بونیر ۔ سوات ۔ صوابی گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر ان کی مالی مدد تعاون کے لیے امدادی کیمپ سیرت النبی ﷺ چوک جاوید کمپلیکس گوادر میں قائم کیا ہے امدادی کیمپ میں جماعت اسلامی ضلع گوادر الخدمت فاونڈیشن ضلع گوادر اسلامی جمعیت طلبہ کے زمہ داران کارکنان موجود تھے ایم پی اے گوادر جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن نے بلوچستان بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بونیر سوات صوابی گلگت بلتستان دیگر علاقوں میں طوفانی سیلاب سے متاثرہ خاندان کا جانی مالی نقصان ہوا ہے ان کی بھرپور مدد تعاون کریں امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا