تربت(گدروشیا پوائنٹ) ایکسیئن ایریگیشن عدیل فیض نے کیچ کور ملکی باغ حفاظتی بند کا تفصیلی دورہ کیا اور علاقے میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ایکسیئن دشت ایریگیشن رضا صمد تھے۔
دورے کے دوران انہوں نے پورے کیچ کور کے حفاظتی بند کا معائنہ کیا اور موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیچ کور ندی میں پانی کے بہاؤ میں کمی آنے پر جلد از جلد اس حفاظتی بند کی تعمیر و مرمت کے کام کا آغاز کیا جائے گا تاکہ عوام کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ایکسیئن عدیل فیض نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ محکمہ ایریگیشن کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے عوام کو اعتماد میں لے کر تعمیراتی عمل شفاف اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے گا تاکہ آئندہ ممکنہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے مقامی آبادی کو محفوظ بنایا جا سکے۔

