گوادر(گدروشیا پوائنٹ) ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ماہ اگست سیمینار اگائی مہم پروگرام ارگناہزیڈ باے بلوچستان ۔Nutrition Directorate ۔ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اینڈ UNICEF ۔ کے تعاون سے ایجوکیشن۔ سوشل ایکٹیویس۔ ایل ایچ ڈبلیو ایس ۔ بزنس مین ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ۔ اسٹوڈنٹس نے شرکت کی سیمینار سے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاھنواز بلوچ۔ ڈاکٹر عبدالواحد سینیر سی ایم او اینڈ ڈی سی ایل ایچ ڈبلیو . اور ڈسٹرکٹ Nutrition کوآرڈینیٹر محمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ماں کی دودھ کی افادیت کو فروغ دینا ھوگا اور ماں کے دودھ کی افادیت کو فروغ دیں، اس کا تحفظ کریں اور اس کی اہمیت کو دوبارہ اپنے اجتماعی عزم کا اظہار کریں کہ ہم ماں کے دودھ کی ایک قدرتی، موثر اور زندگی بچانے والا عمل ہے۔ ہم ہر سال ورلڈ بریسٹ فیڈنگ منتھ مناتے ہیں تاکہ پالیسی سازوں، خدمات فراہم کرنے والوں، تعلیمی ماہرین، میڈیا اور عوام کے ساتھ مل کر شعور اجاگر کیا جا سکے اور ماں کے دودھ کے رجحان کو مزید مضبوط اور فروغ دیا جا سکے۔ ماں کا دودھ صرف بچے کی بقا، نشوونما اور ترقی کا ذریعہ نہیں بلکہ ماں کی صحت کا بھی ایک اہم ستون ہے۔ یہ زندگی کے ابتدائی 1,000 دنوں میں بہترین غذا فراہم کرتا ہے، انفیکشن سے بچاتا ہے، ذہنی نشوونما کو بہتر بناتا ہے اور ماں اور بچے کے درمیان جزیاتی رشتہ مضبوط کرتا ہےاس سال کا پیغام ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بریسٹ فیڈنگ صرف ماں کی ذمہ داری نہیں بلکہ پوری معاشرتی ذمہ داری ہے۔ ہمیں بطور پالیسی ساز، ماہرین اور شراکت دار، گھروں، کمیونٹی، کام کی جگہوں اور صحت کے مراکز میں ایسے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے جو ماؤں کی مدد کر سکیں۔ اگر ہم سب متحد ہو کر مسلسل کوشش کریں تو ہم بلوچستان کے ہر بچے کو صحت مند زندگی کی شروعات دینے میں کامیاب ہو سکتے ہیں صرف ماں کے دودھ کے طاقتور اور قدرتی عمل کے ذریعے سیمینار کے بعد واک کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین نے شرکت کی

