تمپ: سینکڑوں سیاسی کارکنوں اور خاندانوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

تربت(گدروشیا پوائنٹ) تمپ حلقہ سے سینکڑوں سیاسی کارکنوں نے اپنے اہلِخانہ سمیت میر اصغر رند کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تمپ میں ایک ناقابلِ شکست سیاسی قوت بن چکی ہے اور آئندہ بھی شمولیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری رہے گا تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری میر اصغر رند کی رہائش گاہ، اوورسیز تربت میں منعقدہ ایک بڑے شمولیتی پروگرام میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں کارکنوں اور سرکردہ سماجی شخصیات نے اپنی سابقہ جماعتوں سے مستعفی ہو کر خاندانوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اور میر اصغر رند کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض پی پی پی کیچ کے سینئر رہنما خلیل تگرانی نے انجام دیے۔
تقریب سے خطاب میں میر اصغر رند نے کہا کہ ذمہ داری ملنے کے بعد ان کی پہلی ترجیح ضلع کیچ کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کی کمی اور طویل لوڈشیڈنگ کے پیش نظر گھریلو سطح پر سولر سسٹم فراہم کیے گئے ہیں جبکہ زرعی شعبے کے ٹیویلز کو مرحلہ وار شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حلقے میں 57 واٹر سپلائی اسکیمیں شروع کی گئیں جن میں سے 40 مکمل ہوچکی ہیں جبکہ باقی بھی جلد پایۂ تکمیل کو پہنچیں گی۔ بندات کے بارے میں بتایا گیا کہ رواں سال 41 بندات شروع ہوئے، جن میں 30 مکمل اور 11 تکمیل کے قریب ہیں، مزید تین بڑے بندات بھی منظور ہوچکے ہیں جن کی مجموعی لاگت 30.5 ملین روپے ہے۔ سڑکوں کے منصوبوں میں رودبن تا گومازی روڈ کی جلد تکمیل اور آسیہ آباد، نظر آباد سمیت دیگر علاقوں میں سڑکوں کے جال کی توسیع شامل ہے۔ کلاتک اور ملحقہ علاقوں میں ڈبل کرنٹ کے مسئلے کے حل کے بعد گھریلو کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔
پی بی-28 کے ترقیاتی فنڈز سے متعلق انہوں نے کہا کہ فنڈز کے استعمال کا حتمی فیصلہ نئے منتخب نمائندے کی ذمہ داری ہوگا؛ تاہم ان کی ذاتی دلچسپی پر حالیہ بجٹ میں تمپ کالج کمپلیکس اور سڑک کی اسکیم شامل کی گئی ہے۔ میر اصغر رند نے کارکنوں پر زور دیا کہ انفرادی کے بجائے اجتماعی کاموں کو ترجیح دیں، تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دیں اور دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کے لیے بورنگ جیسے حل اپنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے سرکاری وسائل سے مکمل ہوتے ہیں لہٰذا شہری بھی اپنی اجتماعی ذمہ داریاں نبھائیں۔
نوید الٰہی کی سربراہی میں وفد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ شامل ہونے والوں میں نوید الٰہی بمعہ فیملی، نواز رحم، عبدالعلیم بمعہ فیملی، ذکیل امید، سیف اللہ بمعہ فیملی، شیر دوست بمعہ فیملی، تنویر بمعہ فیملی، جاوید فتح بمعہ فیملی اور بالاچ سیٹھ بمعہ فیملی شامل ہیں جنہوں نے نیشنل پارٹی سے استعفیٰ دیا۔ اسی موقع پر حاصل خان رند بمعہ فیملی اور امام بخش رند بمعہ فیملی نے باپ پارٹی سے مستعفی ہو کر پی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔
میر عیسیٰ کورجو اور تمپ کے علاقوں سے الیاس بمعہ فیملی، امجد علی بمعہ فیملی، عبد الطیف بمعہ فیملی، ناکو شفی بمعہ فیملی اور محمد حیات بمعہ فیملی نے نیشنل پارٹی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اسی طرح علی اکبر بمعہ فیملی، محمد عصاء بمعہ فیملی، شبیر احمد بمعہ فیملی، تاج محمد بمعہ فیملی اور عبدالرازق بمعہ فیملی نے باپ پارٹی سے استعفیٰ دے کر پی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔
حامد جوش کی سربراہی میں نوکہن اور ملحقہ علاقوں سے رجب احمد، نواز رسول بخش، شعیب رشید، عبدالرحمن، عبد الطیف، زکریا برکت، علی احمد نور محمد، شریف محمد بخش، حنیف سردار، نعمت رحیم بخش، داؤد اسلم، شاہ مراد عمر، اللہ بخش مجید، حاجی اسلم سید، داد رحیم سید، اکبر داد رحیم، امجد اسلم، اکرم اسلم، پرویز بشیر، شبیر صالح، خلیل پیر محمد، شعیب یوسف انور محمد، عارف سردار، نبی بخش میاں، سخی داد مزار، محمد جان میار، دلجان مراد، عصا معیب، داد محمد حیدر، جعفر فیض محمد، پرویز بشیر، الطاف واحد، لیاقت محمد بخش، عمران رجب، جمعہ پنڈوک، صغیر مردا محمد، سید دلجان، ایاز برکت، برکت حسین، پل جان برکت، عبد الطیف قاسم، برکت غلام قادر، مجید واحد بخش اور زہیر تاج محمد سمیت درجنوں افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
علاقہ سورگ بازار سے مولانا وسیم داد بمعہ فیملی، کلاتک سے سراج پٹھان بمعہ فیملی جبکہ لیاقت رحیم بخش بمعہ فیملی اور طیب سدھیر بمعہ فیملی نے بھی سابقہ سیاسی وابستگیوں سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
پروگرام کے اسٹیج سیکرٹری اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خلیل تگرانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وژن عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے اور میر اصغر رند اسی منشور پر عمل پیرا ہیں۔ ’آج بغیر کسی ذاتی لالچ کے اتنی بڑی تعداد میں شمولیت پی پی پی کی پالیسیوں اور میر اصغر رند کی کارکردگی پر عوامی اعتماد کا ثبوت ہے۔
حاجی زاہد رند نے کہا کہ دور دراز علاقوں سے آئے لوگ بلا شرط پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، ہم نے ہمیشہ عوامی مفاد میں کام کیا ہے اور آئندہ بھی یہی مشن جاری رہے گا۔
پیپلز پارٹی تمپ کے رہنما عابد بلوچ سمیت دیگر مقررین نے بھی اظہارِ خیال کیا۔
آخر میں میر اصغر رند نے تمام شرکاء اور نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور ہدایت کی کہ جہاں کہیں ترقیاتی اسکیمیں تعطل کا شکار ہوں یا عوامی مسائل درپیش ہوں تو انہیں براہِ راست آگاہ کیا جائے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات ممکن بن سکیں۔