گوادر: آل گوادر ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ بلوچ کرکٹ کلب نے نیو ٹاؤن کرکٹ کلب کو 2 وکٹوں سے ہرایا

گوادر(گدروشیا پوائنٹ)آج پہلا آل گوادر مرحوم رحیم بخش ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کا پانچواں میچ *نیو ٹاون کرکٹ کلب گوادر* اور *بلوچ کرکٹ کلب* کے مابین کھیلا گیا. جو بلوچ کرکٹ کلب گوادر نے میچ 02 وکٹ سے اپنے نام کیا.
آج کے میچ کے مہمان خصوصی سینیر کرکٹر آصف نسیم صاحب تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر مبارک باد دی.انہوں نے دونوں ٹیموں سے بھی ملاقات کی اور اسپورٹس سے منسلک رہنے کی تلقین کی اور ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کی.
آج کے میچ کے بہترین کھلاڈی آصف الہی تھے جنھوں نے شاندار 61 رن بنا کر ٹیم کے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔