تمپ (گدروشیا پوائنٹ) محکمہ زراعت بلوچستان نے ضلع کیچ سمیت صوبے بھر کے کسانوں کے لیے “کسان کارڈ” کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے رجسٹرڈ کسان اور زمین دار براہِ راست حکومتی سبسڈی اور زرعی مراعات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
محکمہ زراعت توسیع کیچ کے مطابق ہر زمین دار کی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس کے لیے کسانوں کو اپنی زمین کی فرد/کھتوَنی کی کاپی، زمین کا نقشہ، شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، والدیت، تحصیل و یونین کونسل کی تفصیلات بمعہ تحصیلدار، نائب تحصیلدار یا یونین کونسل چیئرمین سے تصدیق شدہ دستاویزات متعلقہ فیلڈ اسسٹنٹ کو جمع کرانی ہوں گی۔
زرعی حکام کے مطابق “کسان کارڈ” کا مقصد کسانوں کو سبسڈی اور دیگر زرعی سہولیات شفاف اور آسان طریقے سے فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے کسانوں اور زمین داروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بروقت اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ حکومتی مراعات سے محروم نہ رہیں۔

