تربت(گدروشیا پوائنٹ)تربت کے علاقے سوراپ میں کم عمر طالبعلم کی مسخ شدہ لاش برآمد ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 16 سالہ لعل بخش ولد عبدین سکنہ شاہی تمپ کے نام سے ہوئی ہے جو سید ہاشمی اسکول میں جماعت دہم کا طالب علم تھا۔
ورثاء کے مطابق لعل بخش 6 اگست سے لاپتہ تھا اور اس کی گمشدگی کے حوالے سے والد نے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کرائی تھی۔ کئی روز کی تلاش کے بعد جمعرات کے روز سوراپ ڈیم کے مقام سے اس کی لاش ملی جو بری طرح مسخ شدہ حالت میں تھی۔
لاش کو فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

