تربت: ضلع کیچ میں موسمِ گرما کی پہلی بارش، شہری خوشی سے نہال

تربت(نمائندہ گدروشیا پوائنٹ) تربت سمیت ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں 20 اگست کو موسمِ گرما کی پہلی بارش ہوئی جس نے گرمی اور حبس کی شدت توڑ دی۔ بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں میں خوشی و اطمینان کی لہر دوڑ گئی۔شدید گرمی اور حبس سے پریشان عوام نے اس بارش کو رحمت قرار دیتے ہوئے سکھ کا سانس لیا۔ موسلادھار بارش کے باعث کئی علاقوں کی سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا، تاہم مجموعی طور پر موسم کی تبدیلی کو شہریوں نے خوش آئند قرار دیا۔ بارش کے بعد ہواؤں میں ٹھنڈک اور فضا میں تازگی نے شہر کے ماحول کو پررونق بنادیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلی بارش نے گرمی کا زور توڑ کر راحت پہنچائی ہے۔جبکہ تحصیل تمپ اور مند میں بھی گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں اور امکان ہے کہ رات تک وہاں بھی بارش برس سکتی ہے۔