پسنی(گدروشیا پوائنٹ)ایس ایس پی گوادر ضیاء الحق مندخیل کی ہدایات پر، ڈی ایس پی سرکل پسنی ملک احمد کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ سٹی پسنی سب انسپکٹر شکیب ارسلان اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا اور چوری کے کیس میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان کے نام درج ذیل ہیں:
1. ملزم الیاس ولد ماسٹر رفیق قوم بلوچ، سکنہ وارڈ نمبر 3 پسنی
2. ملزم قادر ولد شفقت قوم بلوچ، سکنہ وارڈ نمبر 2 پسنی
3. ملزم حضور بخش قوم بلوچ، سکنہ وارڈ نمبر 3 پسنی
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 59/2025 بجرم 337/ADF, 337/V, 342, 506/B تعزیرات پاکستان اور مقدمہ نمبر 60/2025 بجرم 380, 457 تعزیرات پاکستان تھانہ سٹی پسنی میں درج رجسٹر کیا گیا۔
ملزمان کو حوالات تھانہ میں بند کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی افسر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

