تربت(گدروشیا پوائنٹ)یونیورسٹی آف تربت کی اکیڈمک کونسل کا سترھواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیر صدارت ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں متعدد اہم فیصلے اور اصلاحات کی منظوری دی گئی جن میں:
• 2026 کے اسپرنگ سیشن میں نئے انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگرامز کا آغاز۔
• انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگرامز کا اکیڈمک کیلنڈر 2025 کی منظوری۔
• وزیر اعظم کے “Each One Teaches One” لٹریسی پروگرام اور نیشنل اسکلز سرٹیفکیشن پروگرام (NSCP) سینٹر کا قیام۔
• فہم القرآن اور پاکستان اسٹڈیز کو نصاب میں شامل کرنے کی منظوری۔
• فیکلٹی آف لا کی بلڈنگ میں سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ سینٹر کا قیام۔
• ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ کے لیے یونیورسٹی قواعد کی توثیق۔
• ٹرانس نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2024 پر عملدرآمد اور بین الاقوامی تعاون کے پروگراموں میں یونیورسٹی کی شرکت۔
وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ تمام امور بلوچستان یونیورسٹیز ایکٹ 2022 اور قواعد و ضوابط کے مطابق چلائے جائیں گے تاکہ شفافیت اور تعلیمی معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس میں ڈینز، رجسٹرار، ڈائریکٹرز، شعبہ جات کے سربراہان، کنٹرولر امتحانات، حکومت بلوچستان اور ایچ ای سی کے نمائندوں سمیت اکیڈمک کونسل کے اراکین نے شرکت کی

