تربت (نمائندہ گدروشیا پوائنٹ) کوئٹہ سے تربت اور گوادر جانے والی مسافر بسوں کا خراب ہونا معمول بن گیا ہے۔ آج بھی کوئٹہ سے تربت و گوادر جانے والی المقصود ٹرانسپورٹ کی بس پنجگور اور تربت میں دو مختلف مقامات پر تعلیمی چوک اور کیچ گرائمر اسکول کے قریب خراب ہوگئی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ پریشان ہیں کہ آخر وہ گوادر کب پہنچیں گے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے

