گوادر: سرسبز بلوچستان پروجیکٹ کے تحت سید ظہور شاہ ہاشمی لائبریری میں کلائمٹ انٹریکٹو سیشن

گوادر (نمائندہ: گدروشیا پوائنٹ) سرسبز بلوچستان پروجیکٹ کے تحت سیدظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری گوادر میں زمیک بلوچستان کےزیراہتمام کلائمٹ انٹریکٹو سیشن تفصیل کے مطابق سرسبز بلوچستان پودے لگانے کے عملی آغاز کے بعد گوادر میں کلائمٹ انٹریکٹو سیشن زمیک بلوچستان نے اپنے منصوبے سرسبز بلوچستان کا عملی آغاز گوادر کے ایک تعلیمی ادارے میں 50 پودے لگا کر کیا، اور اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے سید ظہور شاہ ہاشمی ڈجیٹل لائبریری گوادر میں ایک بھرپور کلائمٹ انٹریکٹو سیشن منعقد کیا گیا۔ اس تقریب میں 86 شرکاء نے شرکت کی، جبکہ مزید افراد شمولیت کے خواہش مند تھے مگر محدود نشستوں کے باعث شامل نہ ہو سکے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچستان میں ماحولیاتی آگاہی اور کمیونٹی ایکشن کی کتنی زیادہ ضرورت اور دلچسپی پائی جاتی ہے۔ سیشن کے دوران ماہرین اور نوجوانوں نے کلائمٹ چینج، گوادر کو درپیش مسائل، اور مقامی سطح پر عملی اقدامات پر بات کی۔ سرسبز بلوچستان کے تحت ہر ادارے کو 50 پودے فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ تعلیمی ادارے اور کمیونٹی مل کر ایک پائیدار اور سرسبز مستقبل کی تشکیل کریں۔ زمیک بلوچستان کے اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو متحرک کرنا اور بلوچستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف زیادہ مضبوط بنانا ہے واضح رہے سرسبز بلوچستان پروگرام سابق اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے اور وہ میشن بھرپور جاری ہے