گوادر(گدروشیا پوائنٹ) جمعیت علماء اسلام تحصیل گوادرکے جنرل کونسل کااجلاس
زیر صدارت: تحصیل امیر حضرت مولانا محمدالیاس مجاھددشتی دامت برکاتہم منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد سابقہ ضلعی نائب امیرمولاناعبدالھادی صاحب نےمختصرخطاب کیاتحصیل جنرل سیکریٹری حافظ عبدالکریم عابد اورتحصیل امیرمولانامحمدالیاس مجاھددشتی بھی عمومی ممبران سےخطاب کیے پھراجلاس ایجنڈوں کے تحت جاری رہا۔
تحصیل گوادر کی چارماہی کارکردگی رپورٹ حافظ عبدالکریم نےپیش کیں تحصیل مالیات رپورٹ اسلم جوش نےاحسنطریقےسےپیش کی تحصیل گوادر کے امیر مولانامحمدالیاس مجاھددشتی نے
علاقائی مسائل: بجلی و پانی کا بحران امیر تحصیل نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ پانی اور بجلی کے بحران پرسنجیدگی سےعمل درآمدنہ کیاجمعیت علماء اسلام ایک سخت ترین قدم اٹھائےگاضلعی جنرل سیکریٹری مولانامحمدخیرفاروقی نےکہاکہ پانی وبجلی کےمتعلق ایک تفصیلی مکتوب صوبائی امیر مولانا عبدالواسع اور پبلک کمیٹی کے چیئرمین اصغر ترین کو ارسال کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایران باڈر کی بندش اور عوام الناس کو آۓ روز روڈوں پر ذلیل خوار کیا جاتا ہے کبھی پولیس کبھی دیگرادارے وی،آئی، پی مومنٹ کےنام پر عوام الناس کو تنگ کرتے نظر آتے ہے اس کے لیے بھی جمعیت علماء اسلام متفکرہےتاکہ عوام الناس کو اس مصیبت سے کیسےنکالا جائے مزید انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت عوامی حلقے میں پیدا ہونے والی ہے چینی انتہائی افسوس ناک ہے حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے فوری طور پر موثر اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام کو تحفظ فراہم ہو سکے اور ایک بین الاقوامی سازش کے تحت بلوچستان کوجان بوجھ کر غیر مستحکم کیا جارہا ہے بلوچستان میں شاہیراہیں اور عوام کے جان ومال محفوظ نہی حالات اسیطرح پیدا کیا جارہا ہے ہیں لوگوں کو مفلوک الحال اور گھروں میں محصور کر کے صوبہ کےساہل وسائل پر قبضہ کیا جائے تاریخ گواہ ہے کہ جب فرنگی سامراج ہندوستان آیا تو اسکی نظریں گوادر پر تھیں اجلاس کی آخرمیں جنرل کونسل کے ممبران نے عہدکیاکہjui ضلع گوادر کے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ امن بھائی چارے کے قیام کے لیے جدو جہد جاری رکھی جاہینگے

