گوادر(گدروشیا پوائنٹ)فقیر کالونی کی سڑک بلیک ٹاپ حاجی ملک شاہ گورگیج نے انتخابی وعدہ پورا کر دیا
گوادر کے علاقے فقیر کالونی میں ممبر قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج کے فنڈ سے سڑک کا بلیک ٹاپ مکمل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایم این اے کے نمائندہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر ندیم بلوچ نے کہا کہ حاجی ملک شاہ گورگیج نے اپنے انتخابی مہم کے دوران عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دکھایا ہے۔ نمائندہ ایم این اے نے مزید کہا کہ حاجی ملک شاہ گورگیج گوادر کے پانی، بجلی اور دیگر بنیادی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، ان مسائل پر وقتاً فوقتاً آگاہی لیتا ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ میر ندیم بلوچ کے مطابق ایم این اے نے ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

