تربت: تھل سر ہوشاب کے معروف مذہبی پیشوا سید واجہ خداداد انتقال کر گئے

تربت (گدروشیا پوائنٹ) ضلع کیچ کے علاقے تلسر ہوشاب کے معروف مذہبی پیشوا اور روحانی شخصیت سید خداداد کراچی میں انتقال کر گئے۔
مرحوم، گوادر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد، مکران لائبریری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید گلاب خان اور سید آسمی عاقل کے والدِ محترم تھے۔
فیملی ذرائع کے مطابق واجہ سید خداداد کا نمازِ جنازہ کل 18 اگست بروز پیر دوپہر ایک بجے ان کے آبائی قبرستان تھل سر ہوشاب میں ادا کیا جائے گا۔