گوادر (نمائندہ گدروشیا پوائنٹ)
ہم اپنے تمام ہمسایوں، دوستوں اور رشتہ داروں سمیت چیئرمین بلدیہ گوادر ماجد جوہر، کونسلران، فائر ٹیم، پاکستان نیوی، جی ڈی اے کی ٹیم اور گوادر پولیس کے نہایت شکر گزار ہیں جن کی انتھک کوششوں سے گزشتہ شب ہمارے گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پایا گیا۔ الحمدللہ، ایک کمرے کے سوا باقی گھر اور مکین محفوظ رہے۔
ہم ان تمام احباب کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہم سے رابطہ کیا، حوصلہ دیا اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔
فرزندانِ ھوت عبدالغفار (مرحوم)

