گوادر: نوجوان ریسر جہیند بلوچ حب ریلی کے میدان میں چھا گیا

گوادر (گدروشیا پوائنٹ) گوادر کے معروف نوجوان ریسر جہیند بلوچ نے حب آٹو کراس ریلی 2025 میں اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ایک بار پھر چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
گزشتہ ایونٹ کے دفاعی چیمپئن جہیند بلوچ نے اس بار بھی سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ ان کی فتح پر نہ صرف گوادر اور بلوچستان بلکہ ملک بھر سے مختلف مکاتبِ فکر کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔
شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جہیند بلوچ کو آئندہ بھی مزید کامیابیاں نصیب فرمائے تاکہ وہ بلوچستان اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرتے رہیں۔